وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی دتہ خیل میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا ہمارا سرمایہ ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہاکہ شہید لانس لائیک عارف اور نائیک رحمان نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، قوم شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتی، ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے قوم کے بلند حوصلے پست نہیں کرسکتے۔