لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب نے تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ، اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا، انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی،
وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی، شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔