اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گا۔
جمعرات کو تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گا۔
واضح رہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ جاں بحق مزدور کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔