عثمان بزدار 279

وزیراعلی پنجاب نے آئندہ ماہ اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دیدی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں میٹروٹرین کوجلد آپریشنل کرنےکی تائید کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے کو دسمبر2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن عدالتی حکم امتناع اور حکومتوں کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تقریبا 3 سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اگست2015 میں اورنج لائن ٹرین کا کام شروع کرایا تھا اور 3 مرتبہ کو اس کو آزمائشی طور پر چلایا بھی جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں