لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب نے بلال یاسین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی، لیگی ایم پی اے نے بلال یاسین نے فائرنگ واقعہ کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کیا،
لیگی ایم پی اے بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس طرح حملہ ہوگا، کبھی کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، حملہ آوروں کو پولیس والا سمجھ رہا تھا۔