لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم سیاحت کے شعبے کو صحیح طرح سے فروغ نہیں دے سکے، ہمیں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار سیاحت سے متعلق وزیراعظم کا وژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،
حسان خاور نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،جنوبی پنجاب میں بھی سیاحت کو فروغ دیں گے، ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ سیاحتی مقامات کیلئے خصوصی بسیں چلا رہا ہے، ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے،حسان خاور نے کہا کہ ملک میں صوفی ٹورازم بھی شروع کر رہے ہیں،
عوام کو صوفیائے کرام کے مزارات پر لے جانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ایگری ٹورازم بھی شروع کیا جائے گا۔