وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارک باد دی ہے۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی ایک خوشیوں اور روشنیوں کا تہوار ہے اور ہم ان کے اس خوشیوں کے تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی اقلیتی برادری کے لوگوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔