وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کی جماعت اسلامی کو انتخابی نتائج پر خدشات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو انتخابی نتائج پر خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے جو الیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر حکام سے رابطہ کریں لیکن سندھ حکومت سے جو اختلافات ہیں انکی شکایات کا ازالہ کرنے کو تیار کریں گے،

انہوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نتائج کے حوالے سے جو بھی جائز خدشات ہیں، ان کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔