وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کا وزیراعظم کو خط ، اعلی سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ، جس میں اعلی سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے اعلی سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ سندھ سے سرکاری افسران کے تبادلے کاکابینہ میں جائزہ لیا گیا ، صوبے سے 4پی اے ایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

خط میں وزیراعلی سندھ نے سندھ سے 20 گریڈکے7 پولیس افسران کے تبادلے کی تجویز بھی مسترد کردی اور کہا سرکاری افسران کے تبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، تبادلوں کیلئے وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ سے مشاورت نہیں کی۔ خط میں کہا گیا کہ سندھ میں پہلے ہی سرکاری افسران کی تعدادکم ہے، سندھ میں 20گریڈکے22پولیس افسران کام کررہے ہیں، 20گریڈکےپولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزکے 20افسران تعینات ہیں، صوبے کو47پی اےایس افسران کی کمی کاسامناہے، وفاق سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرچکے ہیں۔ خط کے مطابق سندھ حکومت اس معاملے پرعدالت بھی گئی، اے جی نے خالی اسامیوں پر افسران کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی لیکن سندھ میں افسران کی تعیناتی کے بجائے مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔