مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا،خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے سے متاثرین کوفوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے سے اب تک 6زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے ایس بی سی اے سے شہری کی خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں اور کہا کہ خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی اور شہریوں کی حفاظت کیلئیاقدامات کریں، غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں ہوگی، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔