کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہلکا بخار محسوس ہوا، جمعے کی نماز کے بعد ٹیسٹ کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا، ہلکا بخار ہے طبیعت کافی بہتر ہے۔
