مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ایران میں پاکستانی زائرین کو حادثے پر افسوس کا اظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے ایران میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے ایران شہر یزد میں روڈ حادثے میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ کو آگاہی دی گئی کہ لاڑکانہ سے کربلا(عراق)جانے والی مسافر بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ پیش آیا، جس میں 35 زائرین شہید ہوگئے اور 18 زخمی ہیں۔ جبکہ بس میں مجموعی طور پر 53 مسافر سوار تھے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو ہدایت دی ہے کہ ایران میں متاثر خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں قائم ایران کے قونصل جنرل سے رابطہ کیا جائے، تاکہ متاثرین کی فوری مدد ہو سکے اور حادثے میں جاںبحق افراد کی جسد خاکی لانے کا انتظام کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ سے رابطہ کریں اور شہدا کے جسد خاکی کو وطن لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انکی واپسی کیلئے سفری سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔
٭٭٭٭٭٭