وزیراعلی خیبرپختونخوا

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کوہاٹ میں پولیو ٹیم کے فائرنگ کے واقعے پر مذمت

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے

اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔