میر عبدالقدوس بزنجو 191

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی کورونا کا شکار

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کر لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کوڈ کی علامات ہیں، ڈاکٹروں نے وزیراعلی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں