، مشعال یوسفزئی 37

وزیراعلیٰ کے پی کو سیکیورٹی سندھ حکومت نے نہیں دینی اپنی حفاظت خود کررہے ہیں، مشعال یوسفزئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کیپی کو سیکیورٹی سندھ حکومت نے نہیں دینی اپنی حفاظت خود کررہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر رہنما ذاتی بجٹ پر کراچی گئے ہیں، وزیراعلیٰ کے دورے پر کے پی حکومت کا ایک روپیہ نہیں لگا، سہیل آفریدی کے دورے میں صرف سیکیورٹی کا خرچ ہے باقی سب اپنی ذات سے کررہے ہیں۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت وفاق نے جو پیسے دئیے اس کا ریکارڈ میں پیش کروں گی۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کیا اپنے عوام کو صحت کارڈ دیے ہیں، کے پی کا شہری اگر کراچی میں مقیم اور علاج کرائیگا تو کے پی حکومت پیسے دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں