مرتضی وہاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا نام عمران خان پلس رکھ دیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا نام عمران خان پلس رکھ دیں،تحریک انصاف عوام دشمن حکومت ہے،ذاتی اور سیاسی مفاد کےلئے اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، این آئی سی وی ڈی کے معاملات سن کر حل کریں گے،کسی سیاسی جماعت کواسمبلی کے باہر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی وہ جتنا احتجاج کرنا چاہتے ہیں کرلیں سڑک بلاک نہ کریں،

پیر کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کورونا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عوام نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے، عوام کو کورونا سے بچنے کےلئے احتیاط کرنا ہو گی، کورونا سے بچنے کےلئے ماسک کا استعمال اور ویکسینیشن لازمی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچنے کےلئے ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہسپتالوں پر ابھی اتنا پریشر نہیں آیا، جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ لازماً لگوائیں اور جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں، سندھ حکومت نے ابھی کوئی سخت فیصلہ نہیں کیا، تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ سخت فیصلوں سے بچنے کےلئے احتیاط کریں، دنیا بھر میں حکومتیں سرکاری ہسپتالوں کو بہتر بناتی ہیں، سرکاری ہسپتال کو بہتر کرنے کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو نوازا گیا، پیسہ صحت کارڈ کے بجائے سرکاری ہسپتالوں پر کیوں نہیں لگاتے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف مفادات پر مبنی سیاسی جماعت اور حکومت ہے، ریاستیں سرکاری اداروں کو بہتر بناتی ہیں تا کہ وہ عوام کو سہولت دے، اپنے دوستوں کو نوازنے کےلئے انہوں نے صحت کارڈ جاری کر رکھے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا نام عمران خان پلس رکھ دیں،تحریک انصاف عوام دشمن حکومت ہے،ذاتی اور سیاسی مفاد کےلئے اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، این آئی سی وی ڈی کے معاملات سن کر حل کریں گے،کسی سیاسی جماعت کواسمبلی کے باہر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی وہ جتنا احتجاج کرنا چاہتے ہیں کرلیں سڑک بلاک نہ کریں، ہم نے کل بھی کہا کہ یہ معاملہ سڑک پر حل نہیں ہو سکتا،کسی جماعت کے احتجاج کا مقصد لوگوں کو تکلیف پہنچانا نہیں ہوتا