لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔پنجاب کابینہ کے 49 ویں اجلاس میں 45 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔صوبائی وزرائ‘ معاونین خصوصی، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہونگے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی عوام کا مفاد بےحد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیے۔