اوکاڑہ ( شیر محمد)چیئرمین سہولت بازار اتھارٹی پنجاب و ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے اوکاڑہ میں جدید سہولیات سے آراستہ سہولت بازار کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، ڈائریکٹر آپریشنز سہولت بازار اتھارٹی ملک صدام حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمدسلیم چشتی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت 108 دکانوں پر مشتمل سہولت بازار کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ سہولت بازار اتھارٹی پنجاب کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 14 کنال پر مشتمل یہ بازار بنایا گیا ہے۔
سہولت بازار اتھارٹی پنجاب نے انتہائی کم کرایہ پر دکانیں دکانداروں کو فراہم کی ہیں۔ سہولت بازار میں مفت بجلی، پارکنگ، واٹر فلٹریشن پلانٹ، سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
سہولت بازار اتھارٹی پنجاب جلد ہی جدید ترین انڈور آؤٹ ڈور گیمز کے لیے جوائے لینڈ بھی متعارف کرائے گا۔
ملک افضل کھوکھر کا کہنا ہے کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام اشیاء سرکاری نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ سہولت بازاروں کا دائرہ کار صوبے کی ہر ضلع و تحصیل لیول تک بڑھایا جا رہا ہے۔
ایم پی اے میاں محمد منیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا یہ شاندار اقدام بے روزگار طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج تک کسی حکومت نے عوامی ریلیف کے اتنے اقدامات نہیں کیے۔ سہولت بازار عوامی خدمت کا روشن نمونہ ہے۔









