مریم نوازشریف 27

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بنوںمیں بھارتی حمایت یافتہ 8دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے پر اظہار تشکرکیا اور کہا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت ختم کرنا ہماراغیر متزلزل عزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بہادر افواج کے جوان ملک و قوم کے لئے جان نچھاورکرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں