اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے،ان کی تبدیلی کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شبلی فراز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹائے جانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے۔عثمان بزدار کو ہٹانے کے متعلق تمام تر قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے الگ کئے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور ان کی جگہ میاں اسلم اقبال سمیت کئی ناموں پر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے غور کیا جارہا ہے