لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپور کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ متوفیہ کی بروقت داد رسی نہ ہونے پر متعلقہ تھانے کے عملے کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور متوفیہ کے خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ پر اظہار افسوس اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔