کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں سندھ کی عوام ایران اور تمام سوگواراں کے ساتھ برابر کی شریک ہے جبکہ انہوں نے امریکی قونصلیٹ واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی ہائوس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ امریکی قونصلیٹ پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس سے انسانی جانے ضائع ہوئیں،اسوقت ملک جنگی صورتحال سے دوچار ہے ایسے میں امان امان سبوتاژ کرنا مناسب نہیں۔وزیراعلی سندھ نے مذہبی رہنمائوں علامہ شہنشاہ نقوی،علامہ شبیر میثمی اور دیگر سے رابطہ کیااور انہیں عوام کے جذبات کو ہر صورت قابو رکھنے کی درخواست کی۔علامہ شہنشاہ نقوی اور دیگر نے نمائش پر مجلس منعقد کرنے کی بات کی۔وزیراعلی سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو مجلس کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام علما اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو امن وامان کی طرف رہنمائی کی درخواست کی۔
وزیراعلی سندھ نے امریکی قونصلیٹ کے واقعہ میں ضائع ہونے والی جانوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی سکتی۔وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو شہری امن امان ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدات کی اور کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی سندھ کی عوام کو ساتھ دینے کی بھی درخواست کی









