وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا ہسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاوس لے جایا گیا۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم ریلی پر پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، ایم کیو ایم رہنماوں نے جمعرات یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔