وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کی ہدایت

پشاور (رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ ، محکمہ ریلیف اور ریسکیو کا کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ متوقع بارشوں کی پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ریلیف اور ریسکیو کو الرٹ رہنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ جگہوں پر منتقلی کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں ، کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری ریسکیو کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے ، ایسی صورتحال میں ماتثرین کو فوری ریلیف کی فرفاہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں