اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں مزید کمی کر دی، اخراجات میں ریکارڈ 68فیصد کمی کے بعد ملازمین کی تعداد 180رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم جاری ہے ، وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں مسلسل تیسرے سال بھی کمی کی گئی ۔ وزیراعظم نے وعدے کے مطابق وزیراعظم ہاوس کےاخراجات میں مزیدکمی کردی، وزیراعظم ہاوس کے اسٹاف اور اخرجات میں واضح کمی کی گئی ، اخراجات میں ریکارڈ 68فیصد کمی اور ملازمین کی تعداد522سےکم ہوکر180رہ گئی۔
سال 2018 میں وزیراعظم ہاوس نےاخراجات مدمیں50.9کروڑروپے خرچ کئے جبکہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم ہاوس پر اب تک 31.6 کروڑ خرچ کئے۔ دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم نے وزیراعظم ہاوس کے اسٹاف،اخرجات میں واضح کمی کی، اخراجات میں 38فیصدکمی کی گئی، 2018 میں وزیراعظم ہاوس کا عملہ 552افرادپرمشتمل تھا، اب وزیراعظم ہاس 68فیصدکمی کے بعد 180افراد پر مشتمل ہیں۔