چوہدری شجاعت 179

وزیراعظم گجرات میں غریبوں کی دکانوں کو گرانے کا نوٹس لیں، ملک میں پہلے ہی روزگار نہیں ہے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گجرات میں محکمہ اوقاف اور بلدیہ کی جانب سے غریبوں کی دکانوں کو گرانے کا نوٹس لیں، ملک میں پہلے ہی روزگار نہیں ہے، کاروبار بھی بہت مشکل سے چل رہا ہے، غریبوں کی حالت زار پر رحم کریں، بدعائیں نہ لیں ۔

بدھ کو صدر مسلم لیگ (ق) شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ گجرات میں محکمہ اوقاف اور بلدیہ نے غریبوں کی دکانوں کو گرایا ہے، وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ اوقاف اوربلدیہ کو غریبوں سے روزگار چھیننے سے روکیں، ملک میں پہلے ہی روزگار نہیں ہے، کاروبار بھی بہت مشکل سے چل رہا ہے،وزیراعظم صورتحال کا نوٹس لیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ غریبوں کی حالت زار پر رحم کریں، بدعائیں نہ لیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے اس معاملے کو صوبائی و قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں