شیخ رشید

وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رینجرز ، ایف سی گلگت سکواٹس سمیت بعض سکیورٹی اداروں کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم سے دست بادستہ عرض کی ہے کہ وہ نجی اداروں کی تنخواہ بھی بڑھائیں ،ایرانی وزیرخارجہ 23 مارچ کو پاکستان آئیں گے، وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، ہمیں اشاروں اور بےساکیوں کا طعنہ دینے والے اب خود اشاروں اور بیساکیوں کی تلاش میں ہے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب اور مفید رہا اپوزیشن کو اب دیکھنے کے لئے کوئی چیز نہیں ،ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کے سکیورٹی اداروں جن میں رینجرز ،ایف سی ، گلگت بلتستان بوائز سکواٹس سمیت دیگر اداروں کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور وزیراعظم سے دست بادستہ عرض کیا ہے کہ وہ نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کریں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری حکومت احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کے نعرے پر قائم ہوئی تھی لیکن ہم اس میں ناکام ہوئے اور عوام کو اس بات کا مکمل یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان چوروں اورلٹیروں کو این آر او نہیں دینگے انہوںنے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ او آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کے بعد اب دورہ روس بھی انتہائی کامیاب اور مفید ثابت ہوگا ۔