لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار پیش نہ ہوئے جبکہ چار مشیران اور وزارت قانون نے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروائے ۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے جواب دینے کے لئے مہلت مانگ لی گئی ۔ فاضل عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔