فواد چوہدری 234

وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں ،فواد چوہدری

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس جاری ہے۔ اس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان شیڈول کے مطابق آج رات پاکستان واپس پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں