شہباز گل 255

وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے،شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے،جعلی کیلبری فونٹ استعمال کرنے والی جعلسازی محترمہ احتجاج کا ڈھونگ رچا رہی ہیں،

جمعرات کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ذلت ورسوائی نااہل لیگ کا مقدر ہے، میاں مفرور نے پارٹی اکاﺅنٹس کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ کی، نااہل لیگ نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا،

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ دبانے والے، رسیدیں چھپانے والے آپ ہیں،پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا، ریکارڈ کے نام پر قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ والے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں، انہوں نے( ن) لیگی رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو دھمکانے کی بجائے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں