چیئرمین سینیٹ

وزیراعظم کی نو منتخب چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے ،وزیراعظم نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے یہ 2 عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے، جو علاقے ماضی میں پیچھے رہے انہیں قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔