شہباز شریف 37

وزیراعظم کی نو منتخب نیپالی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

سلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلین شاہ کو راشٹریہ سوئنترا پارٹی کی الیکشن میں زبردست کامیابی کے بعد نیپال کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس ” پر تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ طویل مدتی اور دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں