شہباز شریف 8

وزیراعظم کی لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایس ایچ او اور پولیس کے جوانوں کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں