شہباز شریف

وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر بزدلانہ حملے کی مذمت، زیر حراست افراد رہا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کر دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان افراد کا جرم بے بس فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کرجانا تھا، یہ بربریت ختم ہونی چاہئے اور امن کو موقع دیاجانا چاہئے، انسانی ہمدردی کی امداد ہر صورت ان ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہئے۔