شہباز شریف

وزیراعظم کی بکر آباد اور جمرود میں پولیو ٹیمز پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں بکر آباد اور جمرود میں پولیو ٹیمز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیمز اور ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے حملوں میں پولیو ٹیمز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا ء کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک سے پولیو کے مرض کے خاتمے کی مہم کا حصہ بننے والے پولیو ورکز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ پولیو ٹیمز اور ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام رکاوٹوں کے باوجود انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی، ہم ملک ڈے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔