آصف زرداری

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ ، آصف زرداری کی فضل الرحمان سے کل ملاقات طے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کل پیر کو اہم ملاقات کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوگی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔