اختیار ولی خان

وزیراعظم کو کمیٹی بنانے کا پورا آئینی اختیار حاصل ہے، اختیار ولی خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس کمیٹی بنانے کا آئینی اختیار ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے بیرسٹر گوہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے، خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اربوں روپے ملے، سارا پیسہ اسلام آباد پر چڑھائی کیلئے استعمال کیا گیا۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملنے والے فنڈز کا حساب دے، کہتے ہیں قبائلی اضلاع کے وسائل پر گنڈا پور اور ان کے رشتہ داروں کا قبضہ ہے، عوام کا پیسہ یہ لوگ اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے فنڈز انتشاری سیاست کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔