شہریار آفریدی

وزیراعظم کو ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، شہریار آفریدی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہ دیں انہیں نشان عبرت بنایا جائے،

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی جیت کا دن ہے،شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو اتنا نوازا ہے کہ ڈر اور خوف ان کے پاس سے نہیں گزرتا،ووٹ نہ دینے والے اراکین کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آج سب سامنے آ جائے گا، جو بھی اس میں ملوث ہے اسے نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔