اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے ، جہاں وہ امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ بلوچستان کے دوران وزیراعظم ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس سمیت ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ ،زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔









