وزیراعظم

وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کل بروز بدھ 2بجے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ اور اتحادی جماعتوں کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جہاں پر وہ ان اراکین پارلیمنٹ کو اہم قومی امور پر بریفنگ بھی دیں گے۔