شہباز شریف

وزیراعظم کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)کو 26ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر)کے 26ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جس کی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے ،افواجِ پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں ۔