وزیراعظم 130

وزیراعظم کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے فراخدلانہ اعلان پر سعودی ولی عہد کا شکریہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کے اعلان پر سعودی ولی عہد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے، شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 1ارب ڈالر کے فراخدلانہ اعلان پر پاکستان سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے پر بھی اپنے برادر اسلامی ملک کے مشکور ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کے فیصلے پر بھی سعودی عرب کے مشکور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کے اعلان پر ورلڈ بینک کے سربراہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں