اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل اور رکشا چلانے والوں کو رعایتی پٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10لاکھ افراد کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائیگا۔
وزیرِاعظم کی زیرِصدارت غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلیے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلیے رعایتی پٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنیکی ہدایت کی۔