وفاقی کابینہ کااجلاس

وزیراعظم کا طلب کردہ وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہو گا‘ملکی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا طلب کردہ وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہو گا‘ملکی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا‘چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘مضافات میں قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پر آئی جی بریفنگ دینگے‘

کابینہ پائلٹس کے لائسنس معطلی میں توسیع کافیصلہ کرےگی‘بڑے ایئرپورٹس آﺅٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ ہوگی‘کابینہ چیئرمین این آئی آر سی کے کنٹریکٹ میں دوسری توسیع کی منظوری دےگی‘ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈکے سی ای او کی تقرری ‘کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 30جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے‘کابینہ ای سی سی کے 28جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا طلب کردہ وفاقی کابینہ کااجلاس کل منگل کو ہو گا کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،وفاقی کابینہ 13نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دیں گے، کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، اسلام آبادکے مضافات میں قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پر آئی جی بریفنگ دیں گے، کابینہ پائلٹس کے لائسنس معطلی میں توسیع کافیصلہ کرے گی ،پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس آﺅٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کی تشکیل نوایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چھوٹ دینے سے متعلق فیصلہ ہوگا،چاروں صوبوں کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے متعلق وزارت داخلہ بریفنگ دیگی۔

کابینہ چیئرمین این آئی آر سی کے کنٹریکٹ میں دوسری توسیع کی منظوری دے گی، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈکے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 30جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ ای سی سی کے 28جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔