وزیر اعظم

وزیراعظم کا سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں مری اور ملحقہ علاقوں میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے کا شدید افسوس ہوا ہے۔

ہفتہ کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم اور رش میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کی وجہ سے 19قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں جس کا انہیں دلی رنج اور شدید افسوس ہوا ہے