شہباز شریف 73

وزیراعظم کا سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کے انتقال پر اظہار تعزیت

ڈیووس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ راجہ نادر پرویز کی پاکستانی سیاست کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں