وزیراعظم

وزیراعظم کا حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے براہ راست رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے‘عمران خان کل عوام کی شکایات اور تجاویزسنیں گے ‘حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو 3 بجے ”آپ کا وزیراعظم “پروگرام میں شرکت کریں گے اور عوام کے سوالات کا براراست جواب دیں گے۔ وزیراعظم عوام کی شکایات اور تجاویزسنیں گے اور حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔ کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔