وزیر اعظم

وزیراعظم کا حل شدہ 15لاکھ شکایات میں سے 2لاکھ 38ہزار کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2لاکھ 38ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کی ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں گے۔ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات نظرثانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ صوبائی سطح پر 80ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا کے ماتحت اداروں کی 27ہزار شکایات کو کھولا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3ہزار، آزاد کشمیر میں 11سو شکایات پر نظرثانی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں 400شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ شکایات میونسپل سروسز، بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ شکایات پر نظرثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔