اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہبا زشریف نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے بلاک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ فوری کھولنے اور ایف ڈبلیو او کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی،شہباز شریف نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی ہے کہ اضافی مشینری اور افرادی قوت استعمال کریں،
راستہ جلد کھولا جائے،وزیراعظم نے کہا کہ سیاحوں کی آمد سے گلگت بلتستان میں اشیائے ضروریہ کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے لہذا اشیاکی قلت نہ ہونے دی جائے،کاروباری حضرات ، آبادی اور سیاحوں کو درپیش مشکلات فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔