شہباز شریف 29

وزیراعظم کا اسلام آباد میں سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد /لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت، سیکرٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو مکمل صحت یابی تک ہر ممکن طبی امداد اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیرصحت، سیکرٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو مکمل صحت یابی تک ہر ممکن طبی امداد اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی۔

انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد انتظامیہ کو سلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں